لاہور (کامرس رپورٹر)آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ ہماری آڈٹ رپورٹوں کے ذریعے حکومتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے پر ہرسال 40ارب روپے کی ریکوری کی جاتی ہے جبکہ ہمارے محکمے کے کل اخراجات صرف 3ارب روپے ہیں اگر آڈیٹر جنرل پاکستان کا ادارہ پوری طرح کام کرنا شروع کر دے تو نیب اور ایف آئی اے والے بالکل فارغ ہو جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو مقامی ہوٹل میں پبلک فنانشل مینجمنٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں فرانزک آڈٹ کی ضرورت بڑھ گئی ہے ۔