غلط بلنگ اور بجلی کی کم پیداوار کی ذمہ دار وزارت ہے: نیپرا کی سینٹ میں رپورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) نیپرا نے وزارت پانی و بجلی کو غلط بلنگ اور بجلی کی کم پیداوار کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ نیپرا نے سینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کو مجموعی ذمہ داری سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نیپرا ایک مرتبہ پھر اپنی رپورٹ پر نہ صرف ڈٹ گیا ہے بلکہ اس مرتبہ وزارت پانی و بجلی پر ذمہ داری بھی عائد کر دی ہے۔ نیپرا نے سینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ 70 فیصد ٹائم آف یوز میٹرز (ٹی او یو) سے صارفین کو غلط بلنگ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن