کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں گزشتہ روز دبئی کے راستے چین کے دورے پرروانہ ہوگیا جہاں وہ 14 سے 16 اکتوبر تک سلک روڈ کے بارے میں بیجنگ میں منعقدہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی خصوصی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ چین جانے والوں میں امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمن، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو شامل ہیں۔ چین کے اس دورے کے دوران وفد چینی کمیونسٹ پارٹی اور دوسری اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے لیاری ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سینئر پارٹی رہنما غلام قادر سولنگی کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔