12 اکتوبر: مسلم لیگ (ن) نے مشرف کے مارشل لاءکے خلاف یوم سیاہ منایا‘ نارنگ منڈی میں ریلی

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگاران) 12 اکتوبر 1999ءکو جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاءلگانے والے دن کو مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام مسلم لیگ کے زیراہتمام مسلم لیگ کے صوبائی دفتر میں یوم سیاہ کے سلسلہ میں اجلاس ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ لاہور کے صدر شہزاد انور چودھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار خالد ملک تھے۔ شرکاءمیں چودھری عرفان گھمن‘ عماد اشرف جٹ‘ مسٹر ملک و دیگر شامل تھے۔ سردار خالد ملک نے کہاکہ 12 اکتوبر 1999ءکو پرویز مشرف وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ختم نہ کرتے تو آج ملک ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر چکا ہوتا۔ شہزاد انور چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی12 اکتوبر 1999ءکو حکومت ختم نہ کی جاتی اور وہ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو ملک میں آج لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہ ہوتا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے سابق صدر جنرل مشرف کی ایمرجنسی اور آمریت کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر چودھری رب نواز گجر اور سٹی کوآرڈینیٹر مظہر عباس بٹر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے کہا 12 اکتوبر 1999ءجمہوریت کے خلاف گھناﺅنی سازش تھی جس کے نتائج آج بھی پوری قوم بھگت رہی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی زیرقیادت جمہوریت کے سفر کو جاری رکھے گی۔ افواج پاکستان کو سیاست سے الگ کرنے والی فوجی قیادت پوری قوم کی تحسین اور ”بگ سیلوٹ“ کی مستحق ہے۔ 12 اکتوبر کے یوم سیاہ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا آج کا دن جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ ملکی ترقی کا واحد راستہ‘ توانا جمہوری روایات کا تسلسل ہے۔ 12 اکتوبر 1999ءسے 12 اکتوبر 2015ءتک کے سفر میں پاکستانی قوم کو آگ اور خون کے سمندر عبور کرنا پڑے۔
مسلم لیگ (ن) یوم سیاہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...