کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف سپیشل آپریشن کا آغاز کر دیا۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن چہلم تک جاری رہیں گے۔ 7 سال کے دوران محرم کے جلوس میں 95 حساس مقامات کی نشاندہی ہوئی۔ حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ خصوصی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ محرم کے دوران بھی پولیس سی ٹی ڈی کے ساتھ سپیشل آپریشن کئے جائیں گے۔ محرم کے دوران ہیلی کاپٹر سے جلوسوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
دہشت گردوں کیخلاف سپیشل آپریشن کا آغاز کر دیا: ڈی جی رینجرز سندھ
Oct 13, 2015