سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی افسوسناک‘ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت باقی ممالک کو بھی دے رہے ہیں : سرتاج عزیز

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سمجھوتہ اےکسپرےس کی منسوخی پر افسوس ہوا ہے، پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت باقی ممالک کو بھی دئےے جا رہے ہےں، دہشت گردی پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، ”را“ پاکستان مےں دہشت گردی مےں ملوث ہے، فغانستان مےں امن چاہتے ہےں، بات چےت دوبارہ شروع ہونے سے ہی خانہ جنگی مےں کمی ہوگی، اقوام متحدہ دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے‘ عالمی ادارے کی 70 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک ورثہ میں اقوام متحدہ کی سترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایک لاکھ پچاس ہزار سویلین اور فوجیوں نے امن مشن میں خدمات سرانجام دی ہیں جسے اقوام متحدہ نے ہمیشہ سراہا ہے۔ 142 پاکستانی امن مشن میں شہید ہوئے جس کا اعتراف اقوام متحدہ نے کئی بار کیا۔ 2015 ءتاریخ میں ایس ڈی جی ایس کی منظوری کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ لیگ آف نیشن کے برعکس اقوام متحدہ کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کی بجائے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ دنیا میں اس وقت دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ امریکہ میں بھی اٹھائیں گے۔ وزیراعظم امریکی حکام، صدر سے ملاقات میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ بھارت غیر ریاستی عناصر کی بات کرتا ہے، ہم بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی بات کرتے ہیں۔ 1998ءمیں ایٹمی دھماکوں کے وقت 5 بلین ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی۔ دنیا جانتی ہے ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، ہم خارجہ پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، جوہری پروگرام پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ دنیا نے اعتراف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں پاکستان ذمہ دار ملک ہے۔ ”را“ بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ عالمی برادری کے سامنے بھارتی مداخلت کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔ مشن چیف اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ کام سرانجام دینے والا ملک ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ نیل بنٹے نے کہا کہ ستر برس قبل یو این اے کی بانیوں نے یو این اے کے چارٹر پر دستخط کئے تو پہلے تین لفظ ”ہم لوگ تھے“ یو این چارٹر ستر برس قبل لکھا گیا لیکن آج بھی جدید مسائل کا احاطہ کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر 2016ءتک پولیو پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...