لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت قطر کو ہنر مند لیبر فورس بھجوانے کے لئے ’’ پنجاب سکلڈ لیبر ایکسپورٹ سیل‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں قطر کے وزیر محنت کو صوبہ پنجاب کے تربیتی اداروں کے دورے کی دعوت دی جائے گی اور قطر کی بڑی کنسٹرکشن کمپنیوں اور حکومت پنجاب کے درمیان ہنر مند لیبر فورس کو قطر کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایکسپورٹ کرنے کی غرض سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوں گے۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت پنجاب سکلڈ لیبر ایکسپورٹ سیل کے ذریعے ہنر مند افراد کو بھر پور رہنمائی و معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات قطر کو ہنر مند افراد ایکسپورٹ کرنے کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
قطر کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے ’’پنجاب سکلڈ لیبر ایکسپورٹ سیل‘‘ بنانے کا فیصلہ
Oct 13, 2015