پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے ایک شخص نے ایسی گاڑی بنائی ہے جو اونچے نیچے اور پتھریلے راستوں پر بآسانی چلائی جا سکتی ہے۔ فرانسیسی آرکیٹیکٹ نے اس منفرد گاڑی کو 7سال سے زائد عرصے میں تیار کیا ہے اسے بجلی کی مدد سے چلایا جاتا ہے اور یہ چار گھنٹے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔