رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل رائے ونڈ ویلیج سے چیئرمین کے آزاد امیدوار رانا خالد محمود نے محلہ اسلام آباد میں اپنے ذاتی رقبہ سے ایک کنال جگہ بچیوں کے سکول کیلئے وقف کردی اور اپنی والدہ کے نام سے سکول بنانے میں تعاون کا وعدہ بھی کیا۔محلہ اسلام آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی تعمیروترقی کیلئے آنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ جوہر ٹائون کے محلات والوں نے خود ہضم کرلی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی رائے ونڈ زون کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن اور کارکن محمد جمیل نے رانا خالد اور ان کے وارڈ کونسلر ملک شغف کی حمائت کا اعلان کیا ،اس موقع پر وائس چیئرمین کے امیدوار حاجی محمود احمد،رانا مظہر یوسف ،رانا فاروق، رانا محمد جمیل نے بھی خطاب کیا ۔
-اکیڈ می آف فیملی فزیشنز کے شیخوپورہ چیپٹر کا افتتا ح
Oct 13, 2015