لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال پروفیسرفرید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال کی ہڑتال کرنے والی الائیڈ ہیلتھ یونین اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے جلد معاملے کو حل کردیا جائیگا۔