بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔

بھارتی حکام کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کو جواز بنا کر سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستانی مسافر تو بھارت جانے سے رک گئے ساتھ ہی بھارتی مسافر بھی پاکستان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ متعدد بھارتی مسافروں نے لاہور ریلوے سٹیشن پر ہی ڈیرے ڈال لئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کو چلتی ہے۔ آج بھارت جانے کے لیے مزید چودہ بھارتی مسافر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے جس کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن پر بھارتی مسافروں کی تعداد چھیاسی ہو گئی جنہیں بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکار ہمراہ لے گئے اور ان کی واہگہ کے راستے بھارت روانگی کا بندو بست کیا۔ دوسری طرف سمجھوتہ ایکسپریس کی آئندہ جمعرات کو بھارت روانگی کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن