اساتذہ کی گرفتاری : ایران کامتحدہ عرب امارات سے احتجاج ناظم الامور طلب

Oct 13, 2015

تہران (اے ایف پی) متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ پر گئے 9 اساتذہ کی گرفتاری پر ایرانی وزارت خارجہ میں یو اے ای کے ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔ یو اے ای حکام کا دعویٰ ہے ایرانی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے ورک پرمٹس دبئی میں استعمال کے لیے تھے۔ یہ ابوظہبی میں نہیں چل سکتے۔ جبکہ یہ اساتذہ ابوظہبی میں بھی انہی ورک پرمٹس پر کام کر رہے ہیں جس کے سبب دونوں ملکوں میں تناﺅ بڑھ گیا۔ 13 اساتذہ عدالت کے چکر لگا رہے ہیں۔ ان میں اکثریت خواتین کی ہے۔سفیر کی عدم موجودگی میں ناظم الامور کو طلب کیا گیا تھا۔ ایران نے زیرحراست اساتذہ کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وزارت تعلیم انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ خلیل بابالو نے میڈیا کو بتایا اساتذہ کے معاملے پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ جلد رہا ہو جائیں گے۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات میں 10 ایرانی سکول ہیں۔
ناظم الامور طلب

مزیدخبریں