اسلام آباد: ائرپورٹ پر لندن جانیوالے کہوٹہ کے مسافر سے پستول کی گولیاں برآمد

Oct 13, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) اے ایس ایف نے اسلام آباد سے لندن جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی 28 گولیاں برآمدکر لیں۔ مسافر کا تعلق کہوٹہ سے ہے، مسافر اختر کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اختر نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 سے لندن جا رہا تھا تلاشی کے دوران اس سے 28 گولیاں برآمد ہوئیں۔
پستول کی گولیاں برآمد

مزیدخبریں