قرارداد کی منظوری خوش آئند و دیر آئے پر درست آئے کی مصداق ہے‘ طارق مدنی

Oct 13, 2017

کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمودمدنی نے کہاہے کہ سینٹ میں نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا ہے کہ حوالے سے قرارداد کی منظوری خوش آئند اور دیر آئے پر درست آئے والی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری تاج محمد مکی، مولانا عبدا لماجد فا روقی، قاری محمد حسن رحیمی و دیگر رہنماؤں سے مدرسہ تعلیم القرآن گلستان جوہر کے خصوصی دورے کے موقع پر ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء ایک کالا قانون ہے ماضی میں بھی ایسے کالے قانون کالعدم ہوتے آئے ہیں اور ہمیشہ ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جو قانون ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے بنائے جائیں اور جو آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کے منافی و متصادم ہوں وہ کالے قانون کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کا کالعدم ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کالے قوانین کے نفاذ سے ملک میں افراتفری و انتشار پیدا ہوجاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ الیکشن ایکٹ کسی بھی لحاذ سے قابل نفاذ نہیں ہے یہ صرف حکومت کی ہٹ دھرمی و بے شرمی ہے لیکن ایک دن پھر حکمران عدالت کے ہاتھوں رسوا ہوں گے چونکہ الیکشن ا یکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج ہو چکا ہے اور جب کوئی معاملہ عدالت میں چیلنج ہوجائے تو قانوناً وہ معاملہ رک جاتا ہے مگر ہمارے حکمران کو اس با ت کی کوئی پروا نہیں ہے اور وہ کھلم کھلا آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں