کراچی (خبر نگار)سندھ ہائی کورٹ نے 6 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے خلاف واٹربورڈ کو جواب کے لیئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں قائم 6 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے خلاف کراچی واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ہائیڈرنٹس کی نیلامی کو روک رکھا ہے۔ ان ہائیڈرنٹس کو سرکاری تحویل میں رکھا جائے اور ضروری ہو تو شفاف طریقے سے نیلامی کا عمل کیا جائے۔ ہائیڈرنٹس پر مخصوص افراد کی اجاداری قائم ہے۔ واٹر بورڈ کے مطابق نیلامی کا عمل شفاف رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائیڈرنٹس کی نیلامی سے نہیں روکا۔ نیلامی کے دستاویزات سیشن جج کے پاس جمع کرائے ہیں۔ واٹر بورڈ کے وکیل مسرور شاہ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔سندھ ہائی کورٹ پولیس کے پیٹرول فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق سابق اے آئی جی فدا حسین ،فیصل بشیر میمن کی مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے نجی ائیر لائن کے وکیل کو جواب الجواب کے لیئے یکم نومبر تک مہلت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو نجی ایئر لائن ایئر انڈس کے لائسنس کی منسوخی سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے ہائیڈرینٹس کی نیلامی کے خلاف واٹر بورڈ کو مہلت دیدی
Oct 13, 2017