ٹماٹر کی قلت‘ قیمت میں اضافے پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومتی نااہلی اور مافیا کے اثرو رسوخ کی وجہ سے شہری تین سو روپے فی کلو ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ ٹماٹر اور دیگر سبزیاں بنیادی ضروریات ہیں جنہیں حکومت سستے داموں شہریوں تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ عدالت مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات صادر کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...