سویڈن: 9 ویں ‘ دسویں صدی کے وائکنگز کے کفن پر اللہ اور علیؓ کے ناموں کی کشیدہ کاری

Oct 13, 2017

سٹاک ہوم (بی بی سی ڈاٹ کام) سویڈین کے محققین کو وائکنگز کے دور میں تدفین کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں پر عربی حروف کڑھے ہوئے ملے ہیں یہ کپڑے وائکنگز کی کشتیوں میں بنی قبروںسے ملے تھے وائکنگز دراصل ڈنمارک ناروے اور سویڈین کے علاقوں میں بسنے والے بحری قذاق تھے اور یورپی ساحلوں پر آنے والے جہازوں اور کشتیوں کو لوٹا کرتے تھے صحافی طارق حسین کے مطابق اس دریافت کے بعد اسلام کے سکنیڈینیویابر ہونے والے ائر کے بارے میں نئے سوالات پیدا ہوئے ہیں یہ کپڑے 100 سال تک گودام میں رکھے گئے اور انہیں وائکنگز کے تدفین کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں کی روایتی مثال کے طور پر قبول نہیں کیا گیا لیکن اب نوین اور دسویں صدی کی قبروں سے ملنے والے ان کپڑوں پر کی جانے والی تازہ تحقیق سے وائکنگز اور مسلم دنیا کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے ان کپڑوں پر ریشم اور چاندی کے تاروں سے ’’اللہ‘‘ اور ‘‘علیؓ‘‘ کے الفاظ کڑھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں