پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہ کرنے، اضافی سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا سے جواب مانگ لیا

Oct 13, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں غیر قانونی طور پر اضافہ کردیا۔ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافے سے قبل قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں