اختلافات جمہوریت کا حسن ہے‘ مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں: خواجہ آصف

Oct 13, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں۔ اختلافات ہوسکتے ہیں‘ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر 1999ء میں میرے 13سیشن ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف گزشتہ 4سے 5سال میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے‘ 12اکتوبر 1999ء کا ہر اقدام پرویزمشرف کا اپنے دور کو طول دینے کیلئے تھا۔

مزیدخبریں