لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے ڈار برادران کے خلاف شکایات لیکر پارٹی سیکرٹری جنرل کے پاس پہنچ گئیں اور پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی عام انتخابات میں این اے 111 سے فردوس عاشق اعوان ہی پارٹی امیدوار ہو نگی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان اختلاف پارٹی کے لئے پریشان کن ہیں، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔ معلوم ہوا ہے ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی رہنمائوں کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے اجتناب کرتے ہوئے خواجہ آصف کو ہدف تنقید بنانا چاہئے۔
فردوس عاشق اعوان کی جہانگیر ترین سے ملاقات‘ ڈار برادران کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا
Oct 13, 2017