رانا ثناء کامبینہ بیان:مذہبی جماعتوں کا آج مظاہروں کا اعلان،ق لیگ نے قرار داد جمع کرادی

Oct 13, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی جماعتوں نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مبینہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج مظاہروں کا اعلان جبکہ ق لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ۔ مسلم لیگ ق نے قادیانیوں سے متعلق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کے خلاف حالیہ بیان کے خلاف قرارداد جمع کرا دی ، قرارداد مسلم لیگ ق کے تمام 8ارکان نے مشترکہ طور پر جمع کرائی ہے،مونس الہی کے مطابق رانا ثناء اللہ کے مبینہ بیان سے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فی الفور رانا ثناء اللہ سے مبینہ بیان پر وضاحت طلب کرے ۔عالمی تحر یک تحفظ حرمین الشر فین پاکستان ‘مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع) ‘ورلڈ ختم نبوت پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان پر مشتمل4مذہبی جماعتوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے قادیانیوں کے بارے موقف کے خلاف آج (جمعہ ) لاہور سمیت پورے ملک میں یوم احتجاج اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ طارق یزدانی و دیگر نے مبینہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ نظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم کی شریعہ بورڈ کے 50 سے زائد مفیتان کرام نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مبینہ بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ 72 گھنٹوں میں ایسے علماء کا نام بتائیں جو قادیانوں کو مسلمان کہتے ہیں نام نہ بتانے کی بناء پر 72 گھنٹوں بعد شرعی اعلامیہ جاری کریں گے۔ جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی اور مفتی تصدق حسین نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا مبینہ بیان پر کہا کہ تمام علماء اس بات پر متفق ہیں کہ قادیانی کافر ہیں اجلاس میں اشرف جلالی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ امیر جماعت اسلام پنجاب میاں مقصود احمد نے رانا ثناء اللہ کے مبینہ بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔
انتقال
لاہور (پ ر) لاہور پولیس کے ڈی ایس پی (ر) افتخار گوگا بٹ امریکہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کے ہم زلف عبدالوحید بٹ کے مطابق میت چند روز تک پاکستان لائی جائے گی اور 64 جی گلشن راوی سے جنازہ اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں