صفائی نصف ایمان

صحت کیلئے جسم کی صفائی ضروری ہے، جسم کی صفائی کیلئے روزانہ غسل کرنا چاہئے، اگر جسم کو صاف نہ رکھا جائے تو مسامات بند ہوجاتے ہیں جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
جسم کی صفائی اس قدر ضروری ہے کہ یہ مذہبی فرائض میں شامل ہے۔ چنانچہ تمام مسلمان کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے ہیں اور کھانے کے بعد ہاتھ اور منہ کو اچھی طرح صاف کرتے ہیں۔ جسم کی صفائی میں وضو کرنا یعنی ہاتھ، منہ، ناک ، چہرہ، دونوں ہاتھ کہنیوں تک اور پاﺅں کا دھونا لازمی ہے، اسلام میں صفائی کو نصف قرار دیا ہے، جسم کی صفائی کے علاوہ کپڑوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور کھانے پینے کی چیزیں بھی پاک ہونی چاہئیں۔ صفائی رکھنے سے انسان ہمیشہ تندرست رہتا ہے، صاف ستھرے انسان کی ہر جگہ عزت اور قدر ہوتی ہے اور اس سے برعکس میلے کچیلے انسان سے ہر شخص دور رہتا ہے اور نفرت کا اظہار محسوس کرتے ہیں۔ اس لئے ہم سب کو اپنی حیثیت کے مطابق ہمیشہ صاف ستھرا لباس پہننا چاہئے اور ہمیشہ اپنے جسم کو صاف رکھنا چاہئے۔ جسم لباس کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہمیں گلی، محلوں اور سڑکوں کی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول سے ہی انسان اپنی پہچان کرواتا ہے اور اس سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے۔ دنیا میں صفائی سے بڑھ کر کوئی شے نہیں ہے اور صفائی اللہ تعالیٰ کو بھی پسند ہے کیونکہ ”صفائی نصف ایمان ہے۔“
حاجرہ قیصر
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...