پاک پتن (نامہ نگار) کنویں کی کھدائی کے دوران کام کرتے چار مزدور ملبے تلے دب گئے‘ ایک مزدور جاںبحق‘ تین زخمی ہو گئے‘ بتایا گیا کہ نواحی گائوں 62 ایس پی میں کنواں کی کھدائی کے دوران فیاض ولد وہاب‘ محمد رمضان ولد منظور احمد‘ ثمر اقبال ولد نواز احمد اور عمران ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اشرف وغیرہ 2 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا۔ مٹی کے نیچے دب جانیوالے چوتھے مزدور 32سالہ فیاض جو چیچہ وطنی کے نواحی گائوں کا رہائشی ہے جو کہ چالیس فٹ گہرائی میں دبا تھا، آپریشن کے بعد جب نکالا گیا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔