نئی دہلی (آن لائن) بھارتی عدالت نے 2013 کے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی سازش میں ملوث ایک نوجوان کو تین سال سزائے قید سنا دی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جیووینیلا عدالت نے ایک نوجوان کو 2013 کے بم دھماکوں کی سازش میں ملوث ہونے پر تین سال ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ واضح رہے کہ پٹنہ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مجموعی طور پر گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے دس کے خلاف ابھی مقدمہ جاری ہے ۔
ممبئی دھماکے/قید