ذہنی دبا¶ کا شکار افراد فوراً ماہر نفسیات سے رجوع کریں: ڈاکٹر عصمت ناز

Oct 13, 2017

ملتان (لیڈی رپورٹر) ماہر تعلیم ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر انسان کسی نہ کسی ذہنی دبا¶ کا شکار ہے اور یہ ذہنی دبا¶ بہت سی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی فرد ذہنی دبا¶ پریشانی اور بے چینی کا شکار ہو تو بالکل نہ گھبرائیں اور ماہر نفسیات سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ویمن یونیورسٹی ملتان میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرپرسن صبا اجمل شعبہ سیکالوجی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے کہ ہر انسان اپنی حیثیت میں بہت قیمتی ہے اگر ہمیں ان کے بارے میں آگاہی ہو تو سائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ریلی بھی نکالی اور نفسیاتی و طبی صحت کے حوالے سے اساتذہ نے خصوصی لیکچر بھی دیئے۔ تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر عصمت ناز

مزیدخبریں