اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سےنےٹ مےں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے اپنی تقریر میں مخصوص انداز مےں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشانہ بنا ےا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جن اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں ان ہی اداروں کو گالیاں بھی دیتے ہیںنئے چئیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال سے کوئی خاص امیدیں نہیںکرنی چاہےں کیونکہ وہ ماضی میں زیادہ دبا وبرداشت نہیں کرسکے تاہم اگر وہ اپنی ذمہ داری کو آخری اننگز سمجھ کر کھیلیں تو توقعات پر پورا اترسکتے ہیں کیوں کہ وہ محنتی اور قانون سے آشنا ہیں۔جمعرات کو صحافےوں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور دفاع میں پاک آرمی کے بے پناہ قربانیاں ہیں اور فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلام دشمن عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں ۔