اراضی اےکوائر کےس مےں آئی جی پنجاب کو جواب داخل کرنے کےلئے مزےد مہلت کی درخواست منظور

Oct 13, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس شاہد مبےن نے اراضی اےکوائر کےس مےں آئی جی پنجاب کو جواب داخل کرنے کےلئے مزےد مہلت کی درخواست منظور کرکے سماعت26 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ اے سی صدر تسنےم علی خان نے اپنی رپورٹ پےش کردی سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی عدالت عالےہ مےں پےش ہوئے پٹےشنر مجاہد علی کے وکےل خرم مسعود کےانی اےڈوکےٹ نے موقف پےش کےا کہ سی پی او آفس راولپنڈی کے ساتھ سائل کی20 کنال اراضی ہے جس پر پولےس کا قبضہ ہے ےہ اراضی1993 ءمےں عدالت کے حکم پر سائل کی دادی فاطمہ کے نام انتقال کی گئی تھی جس کے بعد مسلسل نشاندہی کی کوشش کی گئی لےکن کسی نے توجہ نہ دی 2004 ءمےں پولےس نے زمےن اےکوائر کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کےالےکن اس کے بعد نہ پولےس نے زمےن اےکوائر کی نہ ہی واپس کی ہے اے سی صدر نے اپنی رپورٹ مےں کہا کہ پنجاب حکومت نے ےہ الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی اس اراضی پر اب حکومت پنجاب راولپنڈی کےلئے سےف سٹی پراجےکٹ تعمےر کرنے مےں مصروف ہے ۔

مزیدخبریں