اوباما ہیلتھ کیئر بل میں ترمیم، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

Oct 13, 2017 | 14:39

ویب ڈیسک

امریکی پارلیمان سے منظوری میں مسلسل ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئربل میں ترمیم کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا. حکم نامہ چیلنج ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ری پبلیکن امریکی سینٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل منظور کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کے با عث صدر ٹرمپ کو ہیلتھ کیئر بل میں ترمیم کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا سہار لینا پڑ گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط دکھا کر خود کو فاتح ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ کسی بھی وقت چیلنج ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل اوباما ہیلتھ کئیر بل کو ترمیم کے لیے کئی بار پیش کیا گیا لیکن ری پبلیکنز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیلتھ کئیر بل کے حق میں امریکا بھر میں مظاہرے بھی ہوئے، جن میں بل برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں