معروف صحافی‘ دانشور اور مصنف شمشاد مانگٹ کی موجودہ حالات کے تناظر میں لکھی گئی کتاب ”سیاسی چور“ برمحل ہی نہیں بروقت بھی ہے۔ جس طرح کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے‘ ”سیاسی چور“ میں کرپشن کی کہانی کو کھول کر بیان کیا ہے۔ زیرنظر کتاب انکی تحقیق و جستجو اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں انہوں نے کرپشن کے بڑے بڑے سیاسی چوروں کے چہروں کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کس طرح اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا‘ اس پر انہوں نے تفصیل سے قلم اٹھایا ہے۔ شمشاد مانگٹ نے ملک کو لوٹنے والوں کا قلمی احتساب جس انداز میں کیا ہے‘ انکے نقطہ نظر سے اختلاف رکھنے کے باوجود اسے یکسر غلط قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی اسے کسی کی پگڑی اچھالنے کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سچائی اور صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے اپنی کاوش کو کتاب کی صورت میں قاری تک پہنچا دیا ہے۔ اس کتاب کو ریڈرز پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ اسٹاکسٹ دعا پبلی کیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور ۔قیمت 795/- روپے۔ 0300-4416761- 042-37233585۔ (تبصرہ: سلیم اختر)