ملعونہ آسیہ اقراری مجرم‘ پھانسی پرلٹکایاجائے،علامہ اورنگزیب

کراچی(نیوزرپورٹر)توہین رسالت کی مرتکبہ ملعونہ آسیہ مسیح اقراری مجرمہ ہے،سابقہ عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکرتے ہوئے ملعونہ کوفوری پھانسی پرلٹکادیاجائے کیونکہ اس کے خود اقرار پر معزز عدالتوں نے اسے توہین رسالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی،موجودہ صورتحال میں اس کی رہائی کیلئے عالمی دباؤ بڑھتا جارہا اور ایسا محسوس ہورہا کہ موجودہ حکومت اس دباؤ کو برداشت نہیں کرپا رہی اور عدالت کے ذریعہ اس کی رہائی کی سبیل نکالی جارہی ہے، ریاست مدینہ کے داعی حکمران وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کے بانی امام الانبیاء حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کے تحفظ کے معاملے پرکسی لچک اورکمزوری کامظاہرہ نہ کریں،بصورت دیگردنیاوآخرت میںتباہی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،ان خیالات کااظہار مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ، علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی اوردیگرنے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ ملعونہ آسیہ مسیح کو بیر ون ملک فرار کر انے کی کسی بھی ممکنہ سازشوں کو نا کا م بنا دیں گے، پاکستان ومسلم دشمن عناصر کی جانب سے ملعونہ کی ممکنہ رہا ئی کے پر وپیگنڈ ے کی شد ید مذمت کرتے ہیں،ء قائدین اہلسنّت نے قانون ناموس رسالت میں ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو صرف ناموس رسالت کا قانون کیوں امتیازی نظر آتاہے،کیاملک میںدیگر قوانین غلط استعمال نہیں ہوتے،حکمران اس حساس مسئلہ پر چھیڑچھاڑ سے باز رہیں۔

ای پیپر دی نیشن