قومی ٹیسٹ میچ میں زخمی امام الحق کی انگلی کا آپر یشن آج ہوگا

دبئی(آئی این پی) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن (آج)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے اسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کی انجری سے متعلق بتایا گیا کہ اوپنر کھلاڑی کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...