لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی ۔ سولہ اکتوبر سے دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔ قومی ٹیم آج سے تیاریوں کا آغاز کریگی۔ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مقابلہ کیلئے تیا رہیں ۔ کینگروز دوسرے میچ میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور مشکل حریف بن گئے ہیں ۔ پہلا میچ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی تھی کیونکہ فتح کے قریب پہنچ چکے تھے ۔ کھلاڑیوں کو بھی مایوسی ہوئی مگر میرے لئے اچھی چیز یہ ہے کہ یہ اچھی علامت ہے ۔ ثابت ہوا کہ کھلاڑی ذہنی طور پر پختہ ہو رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں سے توقعات پوری ہو رہی ہیں اور دوسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ پہلی اننگز میں اچھا مجموعہ بنالیا تھا ‘کھلاڑیوں نے سنچریاں بھی بنائیں ‘کینگروزکو جلد آئوٹ کیا لیکن دوسری باری میں آئوٹ نہ کرسکے ۔ آسٹریلوی بلے باز وں نے بہترین کارکردگی دکھائی ۔ یاسر شاہ اور محمد عباس نے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف بلے بازوں کو دبائو میں لئے رکھا ۔ دونوں مل کر میچ جیتنے کیلئے قریب لے آئے تھے ‘یہ ورلڈ کلاس بائولرز ہیں ۔ دس میں نو اں میچ پانچویں دن جیت سکتے تھے مگر عثمان خواجہ ٹم پین جیت کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔ کپتان سرفراز کو پانچویں دن محمد عباس سے آغاز کرانا چاہئے تھا تاکہ دبائو برقرار رکھا جاسکے ۔ میں سرفراز سے کہا تھا کہ عباس اور یاسر سے اٹیک کریں گے مگر کپتان نے سینئر کھلاڑیو ں سے مشاورت کے بعد وہاب ریاض سے بائولنگ شروع کرادی ۔ بتایا گیا کہ وہاب ریورس سوئنگ اچھی کرا سکتا ہے ‘پچ پر دراڑبھی پڑ چکے تھے ۔ میرے خیال میں عباس اور یاسر سے اٹیک کرنا چاہئے تھا ۔ امام الحق کا زخمی ہونا ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔ امام بہت اچھی بلے بازی کررہا ہے ‘مگر ان کی غیر موجودگی میں دوسرے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے ۔ وہ میدان میں اپنا ٹیلنٹ دکھائیں ۔
آسٹریلیا خطرناک‘ دوسرے ٹیسٹ میں مقابلہ کے لئے تیار ہیں: مکی آرتھر
Oct 13, 2018