لاہور(صباح نیوز) حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 650 کنال زمین حاصل کر لی۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے لیے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی، تمام محکموں کے این او سی کے لئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔ صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
فیصل آباد/ زمین