اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل سماعت کے لئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ اور داخلہ کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
میمو گیٹ کیس
میمو گیٹ سکینڈل : سپریم کورٹ جمعرات کو سماعت کریگی‘ سیکرٹری داخلہ‘ خارجہ طلب
Oct 13, 2018