راولپنڈی(سٹاف رپورٹر+آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان برطانیہ سے دو طرفہ سکیورٹی تعلقات میں مزید فروغ چاہتا ہے۔ آرمی چیف کی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات کے بعد پاکستان برطانیہ وفود سطح پر بات چیت بھی کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات کی۔ جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان دیر پا امن کی جانب گامزن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف عظیم کامیابیوں، خطے میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مشترکہ مفادات کے لئے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہیں۔
آرمی چیف
پاکستان مسلسل استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے‘ مشترکہ مفادات کیلئے تعاون اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہیں : آرمی چیف
Oct 13, 2018