شہباز شریف کی طبیعت ناساز، میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ کیا

لاہور (صباح نیوز) نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ،میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز شریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔ شہباز شریف نیب کی حراست میں رات گئے تک جاگتے رہے جبکہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف آج کل پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں، وہ صبح ناشتے میں سینڈ وچ اور رات کھانے میں دال سبزی اور چاول کھاتے ہیں، شہباز شریف دوپہر میں پھل کھاتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ کرپشن کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا جب کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...