وکلاءنے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا‘ نواز شریف

اسلام آباد (نامہ نگار) جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میںریفرنسز کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے، صحافیوں نے 12اکتوبر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق سوالات کئے مگر نواز شریف نے کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ نوازشریف نے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا کو دیکھ کر پوچھا کہ ہزارہ موٹر وے منصوبے کہاں تک پہنچا ؟ سردار اورنگزیب نلوٹھا نے بتایا کہ ہزارہ موٹر وے کا کافی حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اپنے شہر سے بائیس منٹ میں اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں مگر شاہ مقصود سے آگے ابھی سڑک تعمیر نہیں ہوئی۔مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے رہنماں سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ وکلا نے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، سماعت ملتوی ہونے پر نوازشریف دوبارہ لاہور روانہ ہوگئے۔
نواز شریف

ای پیپر دی نیشن