لکھنؤ (اے پی پی) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت ملک میں ایمرجنسی جیسے حالا ت ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے دفتر میںایک تقریب میں یشونت سنہا نے کہا حکومت ان لوگوں کا استحصال کر رہی ہے جو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوںکے خلاف ایجنسیوں کی مدد سے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے میڈیا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام جانبدارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور حکومت کی غلط پالیسیوں کو چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہوگئے ہیں حکومت کی حمایت کرنے اور اس کی غلط پالیسیوں پر بھی ہاں میں ہاں ملانے والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بھارت میں ایمرجنسی جیسے حالات، تنقید کرنیوالوں کا استحصال جاری ہے: یشونت سنہا
Oct 13, 2018