ماسکو (اے پی پی)روس نے شام کے شمالی علاقوں میں امریکہ کی نقل وحرکت اور اقدامات بارے سخت خبردار کیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام کے شمالی علاقے میں خاص طورپر دریائے فرات کے مشرقی حصے میں امریکی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔ ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں شام میں دریائے فرات کے مشرق میں امریکی فوج کے ذریعے مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کے اقدامات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرکے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کررہا ہے۔