ملتان (نمائندہ خصوصی) انجمن وثیقہ نویسان ملتان نے انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز مقدمات اور اراضی رجسٹریشن کیسز میں تاخیری حربے استعمال کنے کے خلاف باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کر دیا آج ضلع کچہری کے تمام انجمن وثیقہ نویسان دفاتر کو لگانے لگا کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے صدر انجمن وثیقہ نویسان ضلع کچہری ملتان غلام عباس کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شہر وثیقہ نویسوں نے انتظامیہ کی جانب سے وثیقہ نویس حافظ حذیفہ خان کے لخاف مقدمہ درج کرنے کی مذمتی قرارداد پاس کی اور کہا احتجاج کرنے والوں کا مقدمات کے ذریعہ راستہ نہیں روکا جا سکتا رجسٹری برانچ کے افسران اور اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے لئے سبکی کا باعث ہے پرامن کے باوجود ہماری بات نہیں سنی گئی آج سے کوئی انجمن وثیقہ نویس رجسٹری برانچ میں نہیں جائے گا اور تمام سرکاری امور کا بائیکاٹ کیاج ائے گا۔
اراضی رجسٹریشن کیسز میں تاخیری حربوں اور مقدمات کیخلاف انجمن وثیقہ نویسان کا ہڑتال کا اعلان
Oct 13, 2018