پیپلز پارٹی کو تھر کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، سینیٹر کرشنا کماری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر کرشنا کماری نے کہا ہے کہ تھر کا اصل مسئلہ کھارا پانی اور کم عمری میں شادی ہے۔ جنہوں نے تھر آج تک دیکھا تک نہیں وہ بھی تھر کے بارے میں تجزیے کر رہے ہیں۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کرشنا کماری نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو تھر کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور وہ نیک نیتی سے تھر کے عوام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تھر کے عوام میں 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نا مزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ 2013ء سے لے کر آج تک وفاقی حکومت نے تھر کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ صرف سندھ حکومت تھر کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن