بھارت میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں، یشونت سنہا کی مود ی حکومت پر تنقید

Oct 13, 2018

لکھنو (صباح نیوز) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ایمرجنسی جیسے حالا ت ہیں ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے دفتر میںایک تقریب میں کہا ہے کہ حکومت ان لوگوں کا استحصال کر رہی ہے جو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوںکے خلاف ایجنسیوں کی مدد سے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام جانبدارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور حکومت کی غلط پالیسیوں کو چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہوگئے ہیں حکومت کی حمایت کرنے اور اس کی غلط پالیسیوں پر بھی ہاں میں ہاں ملانے والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں