ایتھنز( آن لائن )یونان میں سیاحت کرنے والے افراد کا وزن اگر 100 کلوگرام یا اس سے زائد ہو تو انہیں گدھوں پر سواری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت نے جانوروں کے حقوق کا نیا قانون متعارف کروادیا ہے۔ ملک میں وزارت برائے دیہی ترقی اور غذا نے کہا ہے کہ اس سال جولائی میں سانتورینی جزائر میں گدھوں پر فربہ سیاحوں کی سیر کے بعد حقوق حیوانات کی تنظیموںنے اس ضمن میں بھرپور مہم بھی چلائی تھی۔ نئے قانون کے تحت اب 100 کلوگرام یا اس سے زائد وزنی سیاح گدھوں پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔