تبدیلی کے دعویدار اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، عوام کل کرین پر مہر لگائیں

`

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ اور این اے 60سے تحریک لبیک کے امیدوار راجہ زاہد عقیل جنجوعہ نے کہا ہے کہ آسیہ ملعونہ کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق حل کیا جائے۔ تحریک لبیک ناموس رسالتؐ کا علم بلند رکھے گی اور اس کے تحفظ کیلئے کسی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ تبدیلی کے دعویدار اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ قوم جب تک جھوٹے دعوے کرنے والوں پر اعتبار کرتی رہے گی پیشہ ور سیاستدان اسے اسی طرح بیوقوب بناتے رہے ہیں۔ 14اکتوبر کو کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر تحریک لبیک کو کامیاب کریں۔ وہ کوثر کالونی ڈھوک چراغ دین میں این اے 60کے امیدوار راجہ زاہد عقیل جنجوعہ کی انتخابی مہم کے آخری بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ حلقے کی مختلف علاقون سے کارکنوں نے ریلیوں کی شکل میں شرکت کی۔ اس موقع پر قاری عبداللطیف قادری، قاری محمد شفیق قادری، واصف شیخ، اظہر آفتاب اعوان، مولانا فاروق الحسن، چوہدری قدیر احمد اور مولانا ناظر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ راجہ زاہد عقیل جنجوعہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے طوفان کے ذریعے عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔ آئی ایم ایف سے 900ارب ڈالر کے قرضے ملک و قوم کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...