لندن : خونخوار مکڑیوں نے سکول بند کروادیئے

Oct 13, 2018 | 14:41

ویب ڈیسک

زہریلی مکڑیوں کی وجہ سے لندن میں آٹھ سکول بند کر دئیے گئے۔ فاریسٹ گیٹ ایسٹ لندن کے گاڈون جونیئر سکول کے گیٹس پر جالوں میں مکڑیاں لٹکتی دیکھی گئیں ۔ سکول نے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ دو روز کیلئے سکول بند کر رہے ہیں کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ سکول کے کلاس رومز کی چھتوں اور کھڑکیوں پر جالے دیکھے گئے ہیں تاہم سکول نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس بندش کا سبب مکڑیاں ہیں۔ گاڈون جونیئر سکول جمعرات کو بند رہا اور جمعہ 12اکتوبر کو بھی بند رہے گا۔ہم 15اکتوبر کو معمول کے مطابق سکول کھولیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ صورت حال ہمارے کنٹرول سے باہر ہے۔ ہم والدین اورکیئررز سے اس تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ سائٹ مینیجر نے کہا کہ فیومیگیٹرز سائٹ سے ان مکڑیوں کاصفایا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ فیومیگیشن دوسری مرتبہ کی جائے گی کیونکہ پہلی بار کی فیومیگیشن سے کئی چشرات الارض سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کلاس روم میں فیومیگیشن کی جائے ۔ہم کل صبچ کلاس رومزکا معائنہ کرینگے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ بعض والدین نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ 39 سالہ ماں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرا بیٹا مکڑیوں سے خوفزدہ ہو۔ ہم انسان ہیں اور اس دنیا میںجانورں اورر کیڑے مکوڑوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرےکے ساتھ رہنے کے بارے میں جاننا اور سیکھنا چاہیے۔ ایسٹ لندن میں تین سیکنڈری اور چارپرائمری سکولزبرطانیہ کے انتہائی زہریلے سپائیڈرز کی موجودگی کی وجہ سے بند کر دیئے گئے۔ ان سکولز کی بندش پر تبصرے کیلئے نیوہیم کونسل سے سن آن لائن نے رابطہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا تھا کہ روکبی پسیکنڈری سکول کیننگ ٹائون 29 اکتوبر تک بند رہے گا جبکہ بیکٹن ‘ ایلن ولکنسن پرائمری سکول کیننگ ٹائون اور لسٹر کمیونٹی سکول پلیسٹوو آئندہ نوٹس تک بند رہیں گے۔ اب نیو ایسٹلیا کمیونٹی سکول نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی 29 اکتوبر تک بند رہے گا۔ مونیگا پرائمری سکول میں نرسری 15 اکتوبر تک بند رہے گی ۔

مزیدخبریں