پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی ہتھکڑی میں احتساب عدالت پیشی کی اندرونی کہانی منظرِعام پر آگئی، معروف ایجوکیشنسٹ کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنیکی زمہ داری پنجاب پولیس کے جوڈیشل گارڈ کی تھی۔زرائع کے مطابق نیب کا کوئی افسر اس انداز میں ملزمان کو احتساب عدالت پیش کرنیکا مجاز نہیں، احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی پنجاب پولیس نے کی،نیب پراسیکیوٹرز ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنیکے مجاز ہوتے ہیں۔ زرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری ہوچکے ،پولیس کے مطابق عوام کے ہجوم کی موجودگی اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جاتا ہے، پیشی کی تمام ویڈیوز میں نیب کا کو ئی اہلکار موقع پر موجود نہیں، اس حوالے سے جلد مزید انکشافات ہونیکی توقع ہے۔
وائس چانسلر مجاہد کامران کی ہتھکڑی میں احتساب عدالت پیشی کی اندرونی کہانی منظرِعام پر آگئی
Oct 13, 2018 | 18:20