آسٹریلیا اور فجی کے فوجی دستے گولان کی پہاڑیوں پر تعینات ہونگے

کنبرا(آئی این پی/شنہوا) آسٹریلیا اور فجی آئندہ چند ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ امن مشن کیلئے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی دستے تعینات کریں گے، آسٹریلیا کے مطابق وزیر اعظم سکاٹ مورسن نے کہا ہے کہ یہ فوجی دستے گولان کی پہاڑیوں پر تعینات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے فجی میں رگبی لیگ میچ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،وزیر اعظم یہاں دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں ،انہوں نے یہاں پر آسٹریلوی دفاعی فورس کے کچھ جوانوں سے بھی ملاقات کی جو تعیناتی کیلئے شام جانے والے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن