لاہور ( سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ، پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا عبدالعزیز ،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود ،مولانا سعیدوقارنے چناب نگر میں منعقدہونیوالی تحفظ ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں تحفظ ختم نبوت میں لاکھوں افراد کی شرکت بیرونی دبائوپر ہونے والے فیصلوںپر کھلاعدم اعتماد ہے کہ اسلامیان پاکستان ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کرتے رہیںگے۔عاشق رسول کے اس اجتماع نے ختم نبوت کے غداروں کی نیندیں حرام کردی ہیںچناب نگر میں کامیاب کا نفرنس نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور قوانین ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا اور ذرابرابر بھی اسمیں کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی۔ علماء نے مبلغین ختم نبوت تمام رفقاء کی محنتوں کو سراہا اور اس کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر مباکباد پیش کی ۔