اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پرویز مشرف مفرور ملزم اور قانون کی نظر میں بھگوڑے ہیں،رجسٹرڈ سیاسی جماعت کو کسی دوسرے شخص کے خلاف مقدمہ خارج کرانے کا حق دعوی بھی حاصل نہیں۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود متاثرہ فریق اور حق دعوی حاصل ہونے پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکا۔ مشرف کے خلاف مقدمہ میں کوئی سیاسی جماعت متاثرہ فریق کیسے ہو سکتی ہے؟