پشاور میں مارکیٹ سے متعلق الزامات مسترد، افغان قونصلیٹ کی بندش افسوسناک ہے: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے پشاور میں مارکیٹ سے متعلق افغان وزارت خارجہ کے الزامات مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پشاور کی مارکیٹ کا معاملہ گمراہ کن اور توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، افغان وزارت خارجہ کا پشاوری مارکیٹ سے متعلق بیان افسوسناک ہے۔ پشاور کی مارکیٹ کا معاملہ ایک شہری اور افغانستان کے بنک کے درمیان پشاور میں افغان قونصلیٹ جنرل کو بند کرنے کا اعلان افسوسناک ہے۔ امید ہے معاملے پر فوری نظرثانی کی جائے گی، نئی قانونی کیس کو دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کا سبب نہیں بننے دیا جائے گا، اس مقدمے کا فیصلہ شہری کے حق میں 1998ء میں ہوا تھا، پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...